۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
شهید نصرالله

حوزہ/ ایک خصوصی تقریب "نور من نور" کے عنوان سے شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں ان کے مقام شہادت "حارہ حریک" میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک خصوصی تقریب "نور من نور" کے عنوان سے شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں ان کے مقام شہادت "حارہ حریک" میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں سید الشہداء مقاومت حجۃالاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میڈیا، مختلف شعبوں کے نمائندوں، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شمعیں روشن کیں، حزب اللہ اور امل تحریک کے پرچم اور شہید سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، اور "لبیک یا حسین" اور "لبیک یا نصر اللہ" جیسے نعرے لگائے۔ اس دوران سید حسن نصر اللہ کے مشہور جملے "ہم ضرور کامیاب ہوں گے" بھی گونجتے رہے۔ تقریب میں ان کے مختلف مواقع پر دیے گئے خطبات کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

یہ تقریب آنے والے جمعہ تک روزانہ شام 6 بجے سے 9 بجے تک جاری رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .